0
Thursday 23 Apr 2015 11:26

شاعر مشرقؒ کے تخلیقی جوہر سے دنیا حیرت میں مبتلا ہو گئی، ڈاکٹر انور دل

شاعر مشرقؒ کے تخلیقی جوہر سے دنیا حیرت میں مبتلا ہو گئی، ڈاکٹر انور دل
اسلام ٹائمز۔ امریکہ میں مقیم ماہر اقبالیات اور عالمی شہرت یافتہ دانشور ڈاکٹر انور دل نے سرگودہا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ؒکا آفاقی پیغام عالم ِ انسانیت کو امن، سلامتی اور محبت کا درس دیتا ہے، اُنکے تخلیقی جواہر نے یورپ اور مغربی دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔ نظریہ پاکستان کونسل کے زیر اہتمام اقبال ؒکی 77 ویں برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علامہ اقبالؒ کے قول و فعل میں مطابقت تھی۔ تقریب کی صدارت کونسل کے چیئرمین زاہد ملک نے کی، جبکہ سابق وفاقی سیکرٹری مظفر محمود قریشی مہمان خصوصی تھے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر انور دل نے علامہ اقبالؒ سے اپنی ذاتی ملاقات کے بارے میں بھی سیر حاصل گفتگو کی۔
خبر کا کوڈ : 456143
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش