0
Tuesday 5 May 2015 21:33

الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کے احکامات نظر انداز محکمہ پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے

الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کے احکامات نظر انداز محکمہ پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی طرف سے سرکاری ملازمین کے تبادلوں، تقرریوں اور تعیناتیوں پر الیکشن تک پابندی کے باوجود بلتستان پولیس کے کئی پولیس آفیسروں کے تبادلے کر دیئے گئے۔ ذرائع کے مطابق سنٹرل پولیس آفس گلگت سے 7 پولیس آفیسروں کے بین الاضلاعی تبادلے کئے گئے ہیں جس کے مطابق ڈی ایس پی سعید جان کو ایس ڈی پی او سوست گوجال، ڈی ایس پی جاوید اقبال کو ایس ڈی پی او شگر، ڈی ایس پی نواب خان کو ڈسٹرکٹ غذر، ڈی ایس پی عبدالرحیم کو اسکردو ڈسٹرکٹ، ڈی ایس پی غلام نبی کو اسکردو ڈسٹرکٹ، ڈی ایس پی درویش علی کو اسکردو ڈسٹرکٹ، ڈی ایس پی زاہد حسین کو گانچھے ڈسٹرکٹ جبکہ ڈی ایس پی احمد شبیر کو گانچھے ڈسٹرکٹ تعینات کیا جا چکا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکردو پولیس کے ترجمان غلام محمد شجاع کو بھی آئی جی آفس گلگت بھیج دیا گیا ہے۔ مذکورہ پولیس آفیسران کو سروس کا حصہ قرار دے کر تبادلے کئے گئے ہیں جبکہ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ تبادلے سیاسی انتقام کا شاخسانہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 458637
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش