0
Tuesday 5 May 2015 20:20

گلگت بلتستان میں بنکوں سے نقد کیش نکالنے پر ٹیکس لگے گا

گلگت بلتستان میں بنکوں سے نقد کیش نکالنے پر ٹیکس لگے گا
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کونسل کے دفتر سے تمام شیڈیول بنکوں کو جاری ہونے والے خط میں کہا گیا ہے کہ نقد کیش نکلوانے والے صارفین سے اعشاریہ 5 فے صد ٹیکس کاٹا جائے، اس صورت میں ایک لاکھ روپے کیش نکالنے پر 5 سو روپے اور 50 ہزار روپے پر 250 روپے ٹیکس ادا کرنا پڑے گا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ سیلف گورننس آرڈر 2009ء کے تحت ٹیکس اور سیلز ٹیکس گلگت بلتستان کونسل کا سبجیکٹ ہے جس کے بعد گلگت بلتستان کونسل نے سال 2012ء میں ٹیکس نافذ کیا ہے اور یکم جنوری 2013ء سے گلگت بلتستان میں ٹیکس نافذ العمل ہے لہٰذا تمام شیڈیول بنک کیش دیتے وقت صارفین سے اعشاریہ پانچ فیصد ٹیکس کی کٹوتی کریں۔ بنک ذرائع کے مطابق 50 ہزار روپے نکلوانے تک ٹیکس نہیں کٹے گا 50 ہزار روپے سے زائد رقم نکالنے کی صورت میں اعشاریہ پانچ فیصد ٹیکس کاٹا جائے گا۔ واضح رہے کہ پی ڈبلیو ڈی میں تمام ٹھیکے داروں کے چیکوں سے 3 فیصد ٹیکس کاٹا جاتا ہے جس کی وجہ سے ٹھیکیداروں میں مایوسی پائی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے سال بھر محنت کے بعد تھوڑی سی رقم ادا کی جاتی ہے اور اس میں سے بھی 3 فیصد رقم ٹےکس کی صورت میں کٹ کی جاتی ہے جو کہ افسوس کا مقام ہے۔
خبر کا کوڈ : 457735
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش