0
Wednesday 3 Jun 2015 03:53

نیپرا نے ایران سے ایک ہزارمیگاواٹ بجلی درآمد کرنے کی منظوری دیدی

نیپرا نے ایران سے ایک ہزارمیگاواٹ بجلی درآمد کرنے کی منظوری دیدی
اسلام ٹائمز۔ نیپرا نے ایران سے ایک ہزارمیگاواٹ بجلی درآمد کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ نیپرا حکام کے مطابق، این ٹی ڈی سی ایرانی کمپنی طاوانیر سے بجلی خریدے گی، حکام کا کہنا ہے کہ این ٹی ڈی سی ایران سے 8 تا 11 سینٹ فی یونٹ بجلی خریدے گی، یہ منصوبہ چار سالوں میں مکمل ہوگا، ہر تین سال بعد این ٹی ڈی سی ایران کیساتھ معاہدے پر نظرثانی کرے گی۔ نیپرا حکام کے مطابق، ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر پر 70 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی۔ ایران سے بجلی سپلائی شروع ہونے سے توانائی بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
خبر کا کوڈ : 464692
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش