0
Thursday 16 Dec 2010 01:33

دینی جماعتوں کا 24 دسمبر کو ملک گیر احتجاج،31 دسمبر کو ہڑتال کا اعلان

دینی جماعتوں کا 24 دسمبر کو ملک گیر احتجاج،31 دسمبر کو ہڑتال کا اعلان
اسلام آباد:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق ملک کی تمام اہم دینی جماعتوں کے رہنماؤں نے خبردار کیا ہے کہ تحفظ ناموس رسالت قانون کو چھیڑا گیا تو حکومت کو سخت ذلت کا سامنا کرنا پڑے گا۔عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام آل پارٹیز تحفظ ناموس رسالت کانفرنس اسلام آباد میں ہوئی۔کانفرنس کے شرکاء نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت قانون میں کوئی ترمیم برداشت نہیں کی جائے گی۔
کانفرنس میں مولانا فضل الرحمان،سید منور حسن،چوہدری شجاعت حسین،قاضی حسین احمد،علامہ ساجد نقوی،علامہ محمد احمد لدھیانوی،حافظ سعید اور مولانا سمیع الحق سمیت جید علمائے کرام نے شرکت کی۔کانفرنس میں 24 دسمبر کو ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں اور 31 دسمبر کو شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔جبکہ 9 جنوری کو کراچی میں جلسہ عام اور احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ علماء نے حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ قانون توہین رسالت میں کسی قسم کی ترمیم نہ کی جائے اور اگر ایسا ہوا تو ہر محاذ پر کھلی جنگ ہو گی۔

خبر کا کوڈ : 47000
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش