0
Monday 3 Aug 2015 00:01

لیاری میں بدامنی کیلئے نبیل گبول نے اسلحہ اور پیسہ فراہم کیا، عامر دھوبی

لیاری میں بدامنی کیلئے نبیل گبول نے اسلحہ اور پیسہ فراہم کیا، عامر دھوبی
اسلام ٹائمز۔ ڈی آئی جی ساﺅتھ ڈاکٹر جمیل اور ایس ایس پی سٹی فدا حسین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لیاری گینگ وار کا اہم ملزم عامر دھوبی سیاسی شخصیت نبیل گبول سے رابطے میں تھا۔ انہوں نے بتایا کہ عامر دھوبی ٹارگٹ کلنگ سمیت متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔ جس کی گرفتاری لیاری کے علاقے کلری سے عمل میں آئی تھی۔ عامر دھوبی نے دوران تحقیق بتایا ہے کہ وہ لیاری میں بدامنی کے حوالے سے نبیل گبول سے مسلسل رابطے میں تھا۔ عامر دھوبی نے انکشاف کیا ہے کہ لیاری میں حالات خراب کرنے کے لیے نبیل گبول نے پیسہ اور اسلحہ فراہم کیا۔ لیاری کے حالات خراب کرنے کے لیے نبیل گبول نے غفار ذکری گروپ کا استعمال کیا اور اس گروپ کو لیاری کے حالات خراب کر نے کے لیے پیسے اور اسلحہ فراہم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کے بیان کی روشنی میں نبیل گبول کے خلاف تحقیقات کی جائیں گی ۔عامر دھوبی نے دعویٰ کیا ہے کہ نبیل گبول غفار ذکری سے انٹرنیٹ میں رابطے پر تھا۔ دوسری جانب نبیل گبول نے نجی ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ عامر دھوبی کو نہیں جانتے ہیں اور نہ ہی اس سے کوئی تعلق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈی آئی جی ساﺅتھ کو سیاسی کام کرنے کے بجائے ذمہ داری کا ثبوت دینا چاہیے تھا۔ نبیل گبول نے کہا کہ وہ بہت سے کرپشن کے بھانڈے پھوڑ رہے ہیں اس وجہ سے سیاسی مخالفین اس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پولیس کے پاس اس حوالے سے ثبوت ہیں کہ مجھے گرفتار کرلیں۔
خبر کا کوڈ : 477596
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش