0
Sunday 9 Aug 2015 19:21

شہید حسینی ایک شخصیت کا نہیں، ایک فکر کا نام ہے، علامہ رمضان توقیر

شہید حسینی ایک شخصیت کا نہیں، ایک فکر کا نام ہے، علامہ رمضان توقیر
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا ہے کہ شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی کی امت مسلمہ بالخصوص پاکستان کی عوام کی بے لوث خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، انہوں نے امت مسلمہ اور تشیع کے حقوق کی ہر پلیٹ فارم پہ آواز اٹھائی۔ شہید حسینی ایک سچے پاکستانی مسلمان تھے اور ان کو پاکستان اور پاکستانی عوام کی خدمت کرنے کے جرم میں شہید کیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں فکر شہید حسینی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان تحصیل پہاڑ پور سید علیاں میں جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ڈیرہ ڈویژن کے زیر اہتمام شہید فکر حسینی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ سیمینار میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین نے شہید قائد کی حیات، فکر، اور خدمات کے مختلف پہلوؤں کو بیان کیا۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے شہید فکر حسینی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی کی امت مسلمہ میں بیداری اور پاکستان میں اتحاد بین المسلمین میں اہم کردار ادا کرنے کو سراتے ہوئے کہا کہ شہید حسینی ایک شخصیت کے ساتھ ساتھ ایک فکر کا نام ہے۔ انہوں نے امت مسلمہ اور تشیع کے حقوق کی ہر پلیٹ فارم پہ آواز اٹھائی۔ شہید حسینی نے فرزند امام خمینی کی حیثیت سے پاکستان کے علاوہ دوسرے اسلامی ممالک میں بھی اسلامی پرچم کی سر بلندی کیلئے اپنے مشن کو جاری رکھا، اور ان کی خدمات کو تاحیات یاد رکھا جائے گا۔ شہید ہر قوم کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں اور زندہ قومیں اپنے شہداء کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں۔ شہید حسینی آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں۔ ہم انشاءاللہ ان کے اس مشن کو جاری رکھیں گے، اور ملت اسلامیہ کی خدمات کے ساتھ ساتھ پاکستان بھر میں اتحاد بین المسلمین کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 478851
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش