0
Monday 27 Dec 2010 15:08

مقبوضہ بیت المقدس،اسرائیلی فوج کا فضائی حملہ،2 فلسطینی شہید

مقبوضہ بیت المقدس،اسرائیلی فوج کا فضائی حملہ،2 فلسطینی شہید
غزہ:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے بلا جواز فضائی کارروائی کرتے ہوئے 2 بیگناہ فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے ،غزہ کی سرحدی پٹی پر حالیہ صیہونی حملوں کے بعد صورت حال مزید کشیدہ اور پرتشدد واقعات میں اضافہ ہو گیا ہے ،اسرائیلی نائب وزیر اعظم سلوان شالوم نے اپنے ایک ریڈیو انٹرویو میں الزام لگایا کہ کارروائی مجاہدین کی جانب سے اسرائیلی علاقوں میں گولہ باری کے بعد کی گئی ،انہوں نے مزید کہا کہ اگر کشیدگی برقرار رہی تو مزید حملے خارج از امکان نہیں ہیں ۔دوسری جانب حماس کے ترجمان نے حملے کو اسرائیل کی وحشیانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے کسی بھی مزید کارروائی کی صورت میں ہم بھی منہ جواب دینے کیلئے تیار ہیں ،ترجمان نے بتایا کہ اتوار کے روز اسرائیلی فوج نے بلا اشتعال حملہ کیا جس میں ہیلی کاپٹروں اور ٹینکوں نے حصہ لیا ۔اسرائیل نے شہید ہونے والے معصوم شہریوں کو مجاہدین قرار دیتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ یہ لوگ اسرائیلی علاقے میں گولہ باری کر رہے تھے۔ 
روزنامہ جسارت کے مطابق  اسرائیلی فوج نے جارحانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مزید 2فلسطینیوں کو گولی مار کر شہید کر دیا ہے جبکہ حماس کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیل زوال کی جانب بڑھ رہا ہے اور فلسطین القدس، مسجد اقصیٰ، شہروں اور قصبوں کے ساتھ باقی رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں اتوار کی صبح اسرائیلی فوج نے آپریشن کیا اسرائیلی فوجیوں کو گن شپ ہیلی کاپٹرز کی مدد بھی حاصل تھی ،ہیلی کاپٹرز نے علاقے میں شیلنگ کی جس کے نتیجے میں 2فلسطینی شہید ہو گئے ،اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے فلسطینی نوجوان اسلامک جہاد کے ارکان تھے جو جھڑپ میں مارے گئے ہیں۔
ادھر اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ڈائریکٹر جنرل محمد الضیف نے کہا ہے کہ القسام بریگیڈ آج زیادہ طاقتور اور مضبوط ہو چکا ہے اور انسان دشمن صیہونیوں کے خلاف جہاد و قتال کی بھرپور کارروائیاں کرنے کی استعداد رکھتا ہے۔ القسام بریگیڈ کی ویب سائٹ پر شائع کردہ الضیف کے بیان میں فلسطینی قوم کو مخاطب کر کے کہا گیا ہے کہ اسرائیل 23 سال میں حماس کے زور کو نہ توڑ سکا،ہم اللہ کی مدد و نصرت کو ساتھ لیتے ہوئے یہ عہد کرتے ہیں کہ چاہے کتنا ہی عرصہ بیت جائے اور چاہیے کتنی ہی قربانیاں دینی پڑیں، اسرائیل کے خلاف مزاحمت جاری رہے گی۔ الضیف نے اسرائیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تم زوال کی طرف بڑھ رہے ہو، فلسطین القدس، مسجد اقصی، شہروں اور قصبوں کے ساتھ باقی رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 48215
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش