0
Friday 28 Aug 2015 09:04

وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں پاور منصوبوں پر سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے، خواجہ آصف

وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں پاور منصوبوں پر سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے، خواجہ آصف
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر دفاع، پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں وفاقی حکومت اپنی سطح پر گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر بجلی کے نئے منصوبے شروع کرے گی، دیامر بھاشا ڈیم کی تکمیل سے ملک کے توانائی بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی، وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں پاور منصوبوں پر سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے، بہت جلد دیامر بھاشا ڈیم اور دیگر اہم نوعیت کے منصوبے پر کام کا آغاز ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان جعفراللہ خان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں علاقائی امور اور گلگت بلتستان میں بجلی بحران اور پاور پروجیکٹس پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ملاقات کے دوران ڈپٹی سپیکر جعفراللہ خان نے وفاقی وزیر دفاع، پانی و بجلی خواجہ محمد آصف کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گلگت بلتستان میں تعمیر ہونے والے پاور منصوبوں جن میں ہینزل پاور پروجیکٹ 20میگاواٹ، سکارکوئی 8 میگاواٹ، شغرتھنگ 35 میگاواٹ، غواڑی 32میگاواٹ، تھک چلاس 4 میگاواٹ منصوبے عرصہ دراز سے التواء کا شکار ہیں، سابقہ حکومتوں نے ان اہم نوعیت کے منصوبوں پر کوئی توجہ نہیں دی، جس کی وجہ سے آج گلگت بلتستان میں بجلی کا شدید بحران پیدا ہوا ہے۔ آئے روز طویل لوڈشیڈنگ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوتے ہیں۔ اس موقع پر جعفر اللہ خان نے وفاقی وزیر پانی و بجلی کو دیامر بھاشا ڈیم اور بونجی ٹنل منصوبے کے بارے میں بھی آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کرکے ملک سے بجلی بحران کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔ جعفراللہ خان نے وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف کی توجہ اس جانب مبذول کراتے ہوئے کہا کہ پاور بورڈ اکنامک کشمیر افیئرز کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج ملک اور گلگت بلتستان میں بجلی کا بحران ہے، جبکہ جی بی میں بجلی کے نئے منصوبے لگانے کیلئے بیرونی سرمایہ کار سرمایہ لگانے کیلئے بھی تیار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 482479
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش