0
Wednesday 9 Sep 2015 23:41

نیشنل ایپکس کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو ہوگا

نیشنل ایپکس کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو ہوگا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت نیشنل ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس جمعرات کو ہوگا جس میں آپریشن ضرب عضب، کراچی آپریشن اور قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جائیگا۔ اسلام آّباد میں وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والے نیشنل اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف، وزرائے اعلیٰ، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی رینجرز، وفاقی وزراء اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوں گے۔ اجلاس میں ڈی جی ملٹری آپریشن ضرب عضب کے بارے میں شرکا کو بریفنگ دیں گے۔ وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کی پیشرفت کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کریں گے۔ وزرائے اعلی بھی اپنے اپنے صوبوں میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد اور پیشرفت کی رپورٹ پیش کریں گے۔ ڈی جی رینجرز کراچی آپریشن کے بارے میں بریفنگ دیں گے۔ نیشنل ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے قبل وزیر داخلہ چودھری نثار صوبائی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 485004
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش