0
Saturday 19 Sep 2015 13:50

پشاور اور کوہاٹ میں سرچ آپریشن، افغان باشندوں سمیت 75 سے زائد مشتبہ افراد گرفتار

پشاور اور کوہاٹ میں سرچ آپریشن، افغان باشندوں سمیت 75 سے زائد مشتبہ افراد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے پشاور اور کوہاٹ کے علاقوں میں سرچ آپریشن کر کے افغان باشندوں سمیت 75 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ایئرفورس کے بیس کیمپ پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد آج سکیورٹی فورسز نے کوہاٹ میں جنگل خیل اور گرد و نواح کے علاقوں میں سرچ آپریشن کر کے 53 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ سکیورٹی فورسز نے پشاور کے علاقے متنی اور گردو نواح میں بھی سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران افغان باشندوں سمیت 25 سے زائد افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 486365
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش