0
Saturday 3 Oct 2015 14:00

رہبر انقلاب کے فرمان کیصورت میں سعودی عرب کو برق رفتاری کیساتھ سخت ترین جواب دینے کیلئے مکمل تیار ہیں، محمد علی جعفری

رہبر انقلاب کے فرمان کیصورت میں سعودی عرب کو برق رفتاری کیساتھ سخت ترین جواب دینے کیلئے مکمل تیار ہیں، محمد علی جعفری
اسلام ٹائمز۔ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف جنرل محمد علی جعفری نے سانحہ منٰی کے حوالے سے سعودی عرب کو برق رفتاری کے ساتھ سخت ترین جواب دینے کے لئے مکمل آمادگی کا اعلان کر دیا ہے۔ جنرل محمد علی جعفری اعلان کیا ہے کہ ہم سانحہ منٰی کے حوالے سے، رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای کا فرمان ملتے ہی، سعودی عرب کو برق رفتاری کے ساتھ سخت ترین جواب دینے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاسداران انقلاب اسلامی فورس پوری طرح تیار ہے اور جب بھی رہبر انقلاب اسلامی نے ارادہ کرلیا، سانحہ منٰی کے حوالے سے سعودی حکومت کے خلاف سخت ترین انتقامی کارروائی انجام دی جائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی، آل سعود کے ظالم اور جاہل حکام کے مقابلے میں، مسلمانان عالم اور بالخصوص ایران کے انقلابی عوام کے حقوق کے دفاع اور آل سعود کو اس کے ہولناک جرائم کی سخت ترین سزا دینے کے لئے، ہر وقت اور ہر علاقے میں برق رفتار کارروائیاں انجام دینے پر قادر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم رہبر انقلاب اسلامی کے فرمان کے منتظر ہیں اور حکم ملتے ہی اقدام کریں گے۔ جنرل محمد علی جعفری نے کہا کہ آل سعود کی ابو لہبانہ جہالتوں اور خیانتوں جیسے یمن کے عوام کا قتل عام، شام کے عوام کو بے گھر اور در بدر کرنے، بحرینی عوام کی سرکوبی، عراق میں دہشت گردوں کے ہاتھوں عوام کے قتل عام، فرقہ وارانہ تفرقہ اندازی اور دہشت گردوں کی حمایت و پشت پناہی سے اسلامی دنیا عاجز آچکی ہے اور وہ دن قریب ہے جب مسلم امہ کے غیظ و غضب کی آگ آل سعود کو جلا کے راکھ کر دے گی۔
خبر کا کوڈ : 488833
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش