0
Wednesday 4 Nov 2015 14:21

ڈیرہ غازی خان میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، 4 دہشت گرد گرفتار، پولیس

ڈیرہ غازی خان میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، 4 دہشت گرد گرفتار، پولیس
اسلام ٹائمز۔ پنجاب پولیس نے چھاپہ مار کروائی کرتے ہوئے ڈیرہ غازی خان میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے ڈیرہ غازی خان میں کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، گرفتار دہشت گردوں میں فرید اللہ، مطیع اللہ، فرحان اللہ اور عاطف رحمان شامل ہیں اور ان کا تعلق خیرپختونخوا کے علاقے لکی مروت سے ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا ہے، جو انہوں نے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں جنوبی پنجاب میں استعمال کرنا تھا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی سپلائی کرنا تھا، ملزمان کے قبضے سے 2 گاڑیاں بھی برآمد کی گئی ہیں جن میں دھماکا خیز مواد نصب تھا۔


خبر کا کوڈ : 495596
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش