0
Monday 16 Nov 2015 22:45

رینجرز ریمانڈ کیبعد نیب کا ڈاکٹر عاصم حسین کو گرفتار کرنیکا فیصلہ

رینجرز ریمانڈ کیبعد نیب کا ڈاکٹر عاصم حسین کو گرفتار کرنیکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کے دیرینہ دوست ڈاکٹر عاصم کو رینجرز سے ریمانڈ ختم ہوتے ہی نیب نے گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کی منظوری بھی لے لی گئی ہے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عاصم کا ریمانڈ پچیس نومبر کو ختم ہو رہا ہے اور آئندہ ہفتے نیب اسے گرفتار کر لے گی۔ ڈاکٹر عاصم پر زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ، پٹرولیم کمپنیوں میں اربوں روپے کی کرپشن، منی لانڈرنگ اور تین ممالک میں اثاثے بنانے کا الزام ہے۔ میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم پر دہشت گردی کا بھی مقدمہ تیار کر لیا گیا ہے، جس سے پیپلز پارٹی اور سکیورٹی اداروں کے درمیان پھر سے کشیدگی کا امکان ہے۔ یاد رہے رینجرز نے ڈاکٹر عاصم کا نوے روز کیلئے ریمانڈ لیا تھا، جس کے دوران کافی ثبوت اکٹھے کر لئے گئے ہیں اور رینجرز کو کافی شواہد مل چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 498324
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش