0
Tuesday 24 Nov 2015 20:25

گلگت بلتستان کے آئینی مسئلے کے حل کیلئے 6 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی

گلگت بلتستان کے آئینی مسئلے کے حل کیلئے 6 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے آئینی مسئلے کے حل کیلئے چیف سیکرٹری طاہر حسین کے حکم پر 6 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ یہ کمیٹی گلگت بلتستان کا تاریخی پس منظر کا ریکارڈ ترتیب دیگی اور وفاق کے ساتھ ابتک ہونے والے معاہدوں کا ترجمہ اور تجزیہ کرے گی۔ اس کے علاوہ یکم نومبر1947ء کی سرحدوں کا جائزہ لیکر اپنی رپورٹ اگلے 10 روز میں گلگت بلتستان انتظامیہ کو فراہم کریگی، کمیٹی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس کمیٹی کی سربراہی حسام ﷲ بیگ کرینگے جبکہ دیگر ممبران میں گلگت سے پروفیسر عثمان علی، امتیاز الحق اور شیرباز علی برجہ، دیامر سے دلپذیر خان، اسکردو سے قاسم نسیم اور غذر سے اسرارالدین اسرار شامل ہیں۔ کمیٹی 10 روز میں اپنی رپورٹ چیف سیکرٹری کو پیش کریگی۔
خبر کا کوڈ : 500067
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش