0
Sunday 6 Dec 2015 07:31

بلدیاتی انتخابات کے نتائج 2013 کے قومی انتخابات کی توثیق ہیں، ڈاکٹر نادیہ عزیز

بلدیاتی انتخابات کے نتائج 2013 کے قومی انتخابات کی توثیق ہیں، ڈاکٹر نادیہ عزیز
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کی ایم پی اے ڈاکٹر نادیہ عزیز نے سرگودہا میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے آخری مرحلے میں بھی شکست کھانے کے بعد اب عمران خان کو فراخدلی کا ثبوت دیتے ہوئے عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کر لینا چاہیے،  کیونکہ احتجاج اور الزام تراشیوں کی سیاست عوامی مینڈیٹ کی توہین کے زمرے میں آتی ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ حکومت کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں ملک بھر کے عوام مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں۔ اسی طرح حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والے پنجاب اسمبلی کے رُکن ملک محمد وارث کلو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے تیسرے مرحلے میں ن لیگ کی کامیابی کے بعد مخالفین کو اپنا رویہ تبدیل کرنا چاہیے۔ اُنھوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ قومی اداروں کو تضحیک کا نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں عوام نے ان کا ساتھ چھوڑ دیا، پی ٹی آئی نے نے عوامی مینڈیٹ کو تسلیم نہ کیا تو اس کا سیاسی مستقبل ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم ہو جائے گا۔ انکا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے اُمیدواروں کے حق میں دیا جانیوالا فیصلہ 2013 کے عام انتخابات میں ملنے والے عوامی مینڈیٹ کی توثیق ہے۔



خبر کا کوڈ : 502877
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش