0
Friday 18 Dec 2015 20:58

سندھ حکومت ڈاکٹر عاصم کے حق میں بیان دینے کیلئے دباؤ ڈال رہی ہے، پبلک پراسیکیوٹر

سندھ حکومت ڈاکٹر عاصم کے حق میں بیان دینے کیلئے دباؤ ڈال رہی ہے، پبلک پراسیکیوٹر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کے مقدمے میں اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر مشتاق جہانگیری نے الزام عائد کیا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے ڈاکٹر عاصم کے حق میں بیان دینے کیلئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عاصم کے مقدمے میں اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر مشتاق جہانگیری کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کے مقدمے میں مجھے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر تعینات کیا گیا تھا، تاہم اب حکومت کی جانب سے ڈاکٹر عاصم کی حمایت میں دلائل دینے کیلئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ درخواست گزار کی جانب سے محکمہ داخلہ سندھ، پراسیکیوٹر جنرل سندھ اور دیگر کو فریق بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مجھے مقدمے سے علیحدہ کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں، لہٰذا سندھ حکومت کو میرے خلاف اقدامات سے روکا جائے۔ واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری کے قریبی ساتھی اور سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم پر اپنے اسپتال ضیاء الدین میں دہشت گردوں کو علاج و معالجے کی سہولیات فراہم کرنے اور زمینوں پر قبضے سمیت کرپشن کے مقدمات درج ہیں۔


خبر کا کوڈ : 506114
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش