0
Saturday 26 Dec 2015 19:19

گلگت، زلزلے کے باعث گھر پر مٹی کا تودہ گرنے سے ماں جاں بحق، باپ اور 2 بیٹے زخمی، شاہراہ قراقرم بند

گلگت، زلزلے کے باعث گھر پر مٹی کا تودہ گرنے سے ماں جاں بحق، باپ اور 2 بیٹے زخمی، شاہراہ قراقرم بند
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں زلزلے کے باعث گھر پر مٹی کا تودہ گرنے کے نتیجے میں ماں جاں بحق جبکہ باپ اور دو بیٹے زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ گزشتہ رات ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جس کے باعث چوالیس افراد زخمی ہوئے تھے۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے گلگت بلتستان کے ہسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق زلزلے کے باعث شاہراہ قراقرم میں لینڈسلائیڈنگ کے باعث آٹھ مقامات پر شاہراہ بند ہوگئی، جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
خبر کا کوڈ : 508132
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش