0
Thursday 20 Jan 2011 15:52

سوڈان ریفرنڈم،عوام کی اکثریت نے علیحدگی کے حق میں فیصلہ دیدیا

سوڈان ریفرنڈم،عوام کی اکثریت نے علیحدگی کے حق میں فیصلہ دیدیا
خرطوم:اسلام ٹائمز-سوڈان میں ریفرنڈم کے ابتدائی نتائج کے مطابق عوام کی اکثریت نے جنوبی سوڈان کی شمالی سوڈان سے علیحدگی کے حق میں ووٹ دیا ہے، ریفرنڈم کے حتمی نتائج 15فروری کو جاری کیے جائیں گے۔ سوڈان میں ریفرنڈم کیلئے پولنگ ایک ہفتے تک جاری رہنے کے بعد ختم ہو گئی ہے۔ ریفرنڈم کے ابتدائی نتائج کے مطابق جنوبی علاقے کے عوام کی اکثریت نے طویل خانہ جنگی کے بعد شمالی سوڈان سے علیحدگی کے حق میں ووٹ دیا ہے، جنوبی سوڈان کے دارالحکومت juba میں قائم چھ پولنگ سینٹرز میں سے ہر ایک میں علیحدگی کے حق میں ڈھائی ہزار سے زائد جب کہ اتحاد کے حق میں زیادہ سے زیادہ 25 ووٹ آئے۔ اسی طرح مصر میں بھی جنوبی سوڈان کے شہریوں میں سے 97 فیصد نے علیحدگی کے حق میں ووٹ دیا، ریفرنڈم کمیشن کے مطابق ریفرنڈم میں 83 فیصد افراد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے رکن ممالک نے جنوبی سوڈان کی علیحدگی کیلئے ریفرنڈم کی حمایت کرتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 51260
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش