0
Tuesday 26 Jan 2016 22:57

پشاور، ناقص سکیورٹی انتظامات، 200 تعلیمی اداروں کے سربراہان کیخلاف مقدمات

پشاور، ناقص سکیورٹی انتظامات، 200 تعلیمی اداروں کے سربراہان کیخلاف مقدمات
اسلام ٹائمز۔ پشاور پولیس نے ناقص سیکیورٹی انتظامات پر 200 نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کے خلاف مقدمات درج کرلئے۔ زیادہ ترمقدمات سرکاری تعلیمی اداروں کے سربراہان کے خلاف درج کئے گئے ہیں۔ باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گرد حملے کے بعد پشاور کے تعلیمی اداروں کی سیکیورٹِی کا ازسرنو جائزہ لیاگیا۔ کینٹ، رورل اور سٹی سرکلز میں روزانہ کی بنیادوں پر تعلیمی اداروں کے سیکیورٹی انتظامات کو چیک کیا گیا۔ ناقص سیکیورٹی انتظامات پر تقریباً 200 تعلیمی اداروں کے سربراہان کے خلاف سیکیورٹی ایکٹ 12 ایس وی ای پی کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ ایکٹ کے تحت ناقص سیکیورٹی پر ادارے کے سربراہ کو 6 ماہ سے ایک سال تک کی قید اور 40 ہزار روپے تک جرمانہ ہوسکتا ہے، تاہم تعلیمی اداروں کے تقدس کو مدنظر رکھتے ہوئے صرف جرمانے کئے جارہے ہیں، گرفتاری نہیں کی جارہی۔

کینٹ سرکل میں تقریباً 70 فیصد مقدمات سرکاری تعلیمی اداروں کے سربراہان کےخلاف درج کیے گئے ہیں۔ ضلع پشاور میں نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کی تعداد 2 ہزار کے لگ بھگ ہے، جن میں سے تقریباً 50 فیصد کے سیکیورٹی انتظامات ناقص قرار دیئے گئے ہیں، سیکیورٹی انتظامات میں بہتری لانے کے لئے پولیس حکام بارہا ایڈوائزی نوٹس جاری کرچکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 515615
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش