0
Monday 1 Feb 2016 08:28

شام، زینبیہ بم دھماکوں کے شہداء کی تعداد 71 ہوگئی

شام، زینبیہ بم دھماکوں کے شہداء کی تعداد 71 ہوگئی
اسلام ٹائمز۔ شام میں انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے ایک ادارے نے اعلان کیا ہے کہ دارالحکومت دمشق کے مضافات میں زینبیہ کے علاقے میں کل ہونے والے پے در پے کار بم دھماکوں اور خودکش حملوں کے نتیجے میں شہداء کی تعداد 71 ہوگئی ہے۔ یاد رہے کہ اتوار کے روز سیدہ زینب سلام اللہ علیھا کے علاقے میں پے در پے تین کار بم دھماکے ہوئے تھے۔ ان دھماکوں کی ذمہ داری بدنام زمانہ دہشتگرد گروہ داعش نے قبول کی تھی۔ ان بم دھماکوں کے نتیجے میں اطراف کی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا تھا، جبکہ قریب کھڑی کئی گاڑیوں میں آگ لگ گئی تھی۔ دیگر ذرائع کے مطابق شام کے ہیومن رائٹس واچ نامی گروہ نے کہا ہے کہ اتوار کے دن زینبیہ کے علاقے میں ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکوں میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد اکہتر ہوگئی ہے۔ فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق، شام کے ہیومن رائٹس واچ نامی گروہ نے کہا ہے کہ اتوار کے دن شام کے دارالحکومت کے مضافات میں واقع سیدہ زینبیہ علاقے میں دو بم دھماکے ہوئے، ان دھماکوں کی ذمے داری دہشت گرد گروہ داعش نے قبول کر لی ہے۔ ان دھماکوں سے اس علاقے کی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور بہت سی گاڑیاں بھی جل گئی ہیں۔ شام کے ہیومن رائٹس واچ نامی گروہ کا دفتر لندن میں ہے۔ اس سے قبل شام کے ٹیلی ویژن نے خبر دی تھی کہ اس دہشت گردانہ حملے میں پچاس افراد جاں بحق اور سو سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔

ادھر شام کے وزیراعظم وائل الحلقی نے دمشق کے مضافاتی علاقے زینبیہ میں دہشت گردانہ بم دھماکوں کی مذمت کی ہے۔ شامی وزیراعظم وائل الحلقی نے کہا کہ جناب زینب سلام اللہ علیھا کے حرم مطہر کے قریب دہشت گردانہ بم دھماکے شامی فوج کے مقابلے میں شکست سے دوچار دہشت گردوں کے حوصلے بڑھانے کے لئے کئے گئے ہیں۔ وائل الحلقی نے کہا کہ اس قسم کے دہشت گردانہ اقدامات سے شام میں جاری قومی آشتی کے عمل کو نہیں روکا جاسکتا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ دہشت گردانہ بم دھماکے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور ملک کے چپے چپے کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کی کارروائی کی راہ میں حائل نہیں ہوسکیں گے۔ دمشق کے مضافات میں واقع جناب زینب سلام اللہ علیھا کے حرم کے قریب ان دہشت گردانہ بم دھماکوں کی ذمہ داری دہشت گرد گروہ داعش نے قبول کی ہے۔ ان بم دھماکوں میں 71 عام شہری جاں بحق اور ایک سو سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 517329
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش