0
Saturday 12 Mar 2016 00:01

وطن عزیز میں امریکی و سعودی مداخلت کو مزید برداشت نہیں کیا جاسکتا، علامہ مختار امامی

وطن عزیز میں امریکی و سعودی مداخلت کو مزید برداشت نہیں کیا جاسکتا، علامہ مختار امامی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی نے وحدت سیکرٹریٹ میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو درپیش تمام مسائل کا حل تعلیمات قرآن و اہلبیت ؑ میں مضمر ہے، انشاء اللہ 27 مارچ کو بھٹ شاہ میں منعقد ہونے والی بیداری امت و استحکام پاکستان کانفرنس 18 کروڑ مفلوک الحال عوام کے لیے روشنی کی کرن ثابت ہو گی، اس روز ہزاروں فرزندان توحید سرزمین وطن پر ہونے والی دہشت گردی، لاقانونیت، ٹارگٹ کلنگ، بیرونی مداخلت اور حکومت کی خاموش پالیسوں کے خلاف جدوجہد کا اعلان کریں گے، اس موقع پر عالم کربلائی، مولانا نشان حیدر ساجدی، علامہ عبداللہ مطہری، آصف صفوی، شفقت لنگا، ناصر حسین اور حیدر زیدی بھی موجود تھے۔
 
علامہ مختار امامی کا کہنا تھا کہ آج امریکی و سعودی نفوذ کی بدولت سرزمین پاک بے گناہ انسانوں کے خون سے رنگین ہے اور کربلا کا منظر پیش کررہی ہے، یہاں ہر روز بے گناہوں کا خون پانی کی طرح بہایا جا رہا ہے۔ اس لیے ہر باضمیر، غیرت مند، شجاع اور وطن سے محبت کرنے والے فرد پر فرض ہے کہ وہ پاک سرزمین کی حفاظت کے میدان عمل میں اترے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوتی دہشتگردی لاقانونیت اور بد امنی امریکی غلامی کا نتیجہ ہے، انشاء اللہ پاکستان سے محبت، حق کی شناخت اور طاغوت کی غلامی سے انکار کرنے والے پیروان قرآن و اہلبیت ؑ 27 مارچ کو ثابت کر دیں گے کہ اب ملک میں امریکی و سعودی مداخلت کو مزید برداشت نہیں کیا جائے گا اور وطن عزیز کو دہشت گردی کی لعنت سے پاک کرنے کی پاک فوج کی تمام کوششوں کو مکمل سپورٹ کیا جائے گا، ہم ملک دشمن عناصر کی ہیخ کنی کیلئے آپریشن ضرب عضب کی حمایت جاری رکھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 526880
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش