0
Monday 16 May 2016 20:44

تمام محکموں میں تقرریاں میرٹ پر ہو رہی ہیں، فدا محمد ناشاد

تمام محکموں میں تقرریاں میرٹ پر ہو رہی ہیں، فدا محمد ناشاد
اسلام ٹائمز۔ سپیکر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان حاجی فدا محمد ناشاد نے کہا ہے کہ ہر شخص کو اپنے دائرے اور حدود میں رہ کر کام کرنا ہوگا، ایک دوسرے کے کام میں مداخلت کرنے اور اختیارات کی کھینچا تانی سے گڈ گورننس نہیں ہوگی۔ گڈ گورننس کے لئے تمام شخصیات اور ادارے کو اپنے اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تمام محکوں میں تقرریاں میرٹ پر ہو رہی ہیں، کسی کی کوئی حق تلفی نہیں ہوگی۔ اساتذہ کی خالی آسامیوں کے لئے این ٹی ایس کے ذریعے تحریری امتحانات شروع ہو گئے، اب سو فیصد قابل اساتذہ آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بڑے مسائل پیدا کئے گئے اور تقرریاں میرٹ کے خلاف کی گئیں حقدار لوگوں کو حق نہیں دیا گیا، اب ایسا نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سابق اراکین کونسل نے محض اپنی مدت پوری کی اور وہ ایک پیسے کا کام کئے بغیر چلے گئے لیکن موجودہ اراکین کونسل سے عوام کی گہری توقعات وابستہ ہیں، امید ہے کہ موجودہ اراکین کونسل اپنی تمام تر صلاحیتیں علاقے کے مسائل کے حل کے لئے صرف کریں گے اور وزیراعظم کی سطح کے مسائل کے حل کے لئے اپنا کردار بھرپور ادا کریں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 538931
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش