0
Tuesday 17 May 2016 23:10

پشاور، بڈھ بیر میں پولیس کی کارروائی، 3 ٹارگٹ کلرز کی گرفتاری کا دعویٰ

پشاور، بڈھ بیر میں پولیس کی کارروائی، 3 ٹارگٹ کلرز کی گرفتاری کا دعویٰ
اسلام ٹائمز۔ پشاور پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے تین خطرناک ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا ہے اور ان سے تفتیش جاری ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس اطلاعات ملنے پر پولیس نے تھانہ بڈھ بیر کی حدود میں کارروائی کی اور تین اہم ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ہونے والے ٹارگٹ کلرز میں سے دو کا تعلق افغانستان اور ایک کا تعلق پشاور سے ہے۔ گرفتار ٹارگٹ کلرز سے تفتیش جاری ہے۔ تاہم ان کے نام میڈیا کے سامنے ظاہر نہیں کئے گئے۔ پولیس نے اس جگہ کی بھی نشاندہی نہیں کی ہے جہاں ٹارگٹ کلرز سے تفتیش جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 539205
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش