0
Saturday 21 May 2016 17:50

علامہ محمد اقبالؒ اور قائدِ اعظم محمد علی جناح ؒ نے اپنی معاملہ فہمی سے ہر سازش کو ناکام بنایا، ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی

علامہ محمد اقبالؒ اور قائدِ اعظم محمد علی جناح ؒ نے اپنی معاملہ فہمی سے ہر سازش کو ناکام بنایا، ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ ن سرگودہا کے رہنما اور ایم این اے ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے یونیورسٹی آف لاہور، سرگودھا کیمپس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انگریز حکمرانوں نے ہمیشہ ہندو قوم کو مسلمانانِ برصغیر پر فوقیت دی تھی، لیکن علامہ محمد اقبالؒ اور قائدِ اعظم محمد علی جناح ؒ نے ہندو بنئے اور انگریز کی سازش کو بھانپ لیا تھا اور اپنی معاملہ فہمی سے اسے ناکام بنایا، جس کے سبب برِ صغیر کے مسلمانوں کے لئے الگ وطن کا قیام ممکن ہوا۔ سرگودہا میں نجی یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم ایل این کے رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہمارا پاک وطن ان رہنمائوں کا عظیم عطیہ ہے، جس کی ہمیں قدر کرنی چاہئے۔
خبر کا کوڈ : 539904
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش