0
Tuesday 24 May 2016 15:47

حیدرآباد میں مسافر بس حادثے کا شکار، 9 افراد جاں بحق، 37 زخمی

حیدرآباد میں مسافر بس حادثے کا شکار، 9 افراد جاں بحق، 37 زخمی
اسلام ٹائمز۔ شہداد کوٹ سے کراچی آنے والی مسافر بس انڈس ہائی وے پر حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق، جبکہ 37 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شہداد کوٹ سے کراچی آنے والی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث حیدر آباد میں انڈس ہائی وے پر سن کے مقام پر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق، جبکہ 37 زخمی ہوگئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے بس کو کاٹ کر لاشوں اور زخمیوں کو باہر نکالا، زخمیوں کو فوری طور پر تعلقہ اسپتال سن منتقل کیا، تاہم متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انھیں سول اسپتال جامشورو اور حیدر آباد منتقل کر دیا گیا۔ طبی عملے کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ تعلقہ اسپتال سن میں زیر علاج زخمیوں نے میڈیا کو بتایا کہ بس کا ڈرائیور مبینہ طور پر نشے کی حالت میں تھا، اور حادثے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔ دوسری جانب پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 540738
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش