0
Tuesday 14 Jun 2016 17:58

طورخم بارڈر فائرنگ کا سلسلہ تھم گیا، کرفیو نافذ، گاڑیوں کی آمدورفت بند

طورخم بارڈر فائرنگ کا سلسلہ تھم گیا، کرفیو نافذ، گاڑیوں کی آمدورفت بند
اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور افغان فورسز کے درمیان طوخم پر فائرنگ کا تبادلہ بند ہوگیا ہے، پاکستانی حکام نے کہا ہے کہ اگر افغانستان کی جانب سے دوبارہ جارحیت کی گئ تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ دوسری جانب سکیورٹی فورسز نے لنڈی کوتل میں کرفیو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے، تاہم طورخم میں بدستور کرفیو نافذ ہے۔ فورسز نے افغانستان جانے والے ٹرک بھی واپس کردئیے ہیں اور  طورخم سے لنڈی کوتل تک ہر قسم کی گاڑیوں کی آمد و رفت بھی بند کردی گئی ہے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ طور خم بارڈر پر گیٹ کی تعمیر کا کام دوبارہ شروع کیا جائےگا اور اس دوران سکیورٹی کے لئے دو ہیلی کاپٹرز بھی فضائی نگرانی کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ پاکستان کی جانب سے طور خم بارڈر پر غیر قانون نقل و حمل روکنے کےلئے گیٹ کی تعمیر پر تلخی کے بعد ہوا، جس میں پاکستان کے ایک سکیورٹی آفیسر چار سکیورٹی اہلکار اور نو شہری زخمی ہوئے جبکہ افغان فورسز کے آٹھ اہلکار جاں بحق ہوئے ہیں اور دس سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 545818
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش