0
Friday 24 Jun 2016 11:39

ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے، ڈاکٹر افتخار نقوی

ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے، ڈاکٹر افتخار نقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت المسلمین فیصل آباد کے رہنما ڈاکٹر افتخار نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے بے بس ہو گئے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف ملک گیر آپریشن کیا جائے، ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کر کے ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ ایم ڈبلیو ایم فیصل آباد کے رہنما نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مطالبات کے حق میں عیدالفطر کے بعد لانگ مارچ کیا جائے گا جو کہ پرامن ہو گا۔ واضح رہے کہ ملک میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کیخلاف مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے اور رمضان کے بعد احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان بھی کیا جا چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 548266
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش