0
Friday 25 Feb 2011 15:23

ریمنڈ ڈیویس کیس، آئی ایس آئی اور امریکی سی آئی اے کے درمیان تعلقات تناؤ کا شکار ہوئے ہیں، انٹیلیجنس ذرائع کی تصدیق

ریمنڈ ڈیویس کیس، آئی ایس آئی اور امریکی سی آئی اے کے درمیان تعلقات تناؤ کا شکار  ہوئے ہیں، انٹیلیجنس ذرائع کی تصدیق
اسلام آباد: اسلام ٹائمز۔پاکستان کے انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر آئی ایس آئی اور امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے درمیان تعلقات تناو کا شکار ہوئے ہیں لیکن بالکل ختم نہیں ہوئے۔ اسلام آباد میں آئی ایس آئی کے سینئر اہلکار نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر غیر ضروری امریکی دباؤ کی وجہ سے آئی ایس آئی نے امریکی سی آئی اے کے ساتھ تعاون ختم کرنے کی کوئی دھمکی نہیں دی۔
 ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں دو پاکستانی شہریوں کے قتل میں ملوث ہونے سے پہلے آئی ایس آئی کو ریمنڈ ڈیوس کے بارے میں کچھ علم نہیں تھا۔ ذرائع کے مطابق دونوں اداروں کے درمیان تعلقات میں کچھ سرد مہری ضرور آئی ہے تاہم خطے کے وسیع تر مفاد اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دونوں خفیہ اداروں کا تعاون بہت ضروری ہے۔
خبر کا کوڈ : 56287
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش