0
Friday 16 Sep 2016 11:58

نواز شریف آج مظفرآباد جائیں گے

نواز شریف آج مظفرآباد جائیں گے
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے لیے روانگی سے پہلے وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف آج آزاد کشمیر میں کشمیریوں کو اعتماد میں لیں گے۔ آج ہونے والا نیشنل ایپکس کمیٹی کا اجلاس بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے لیے روانگی سے پہلے وزیراعظم پاکستان آج آزاد کشمیر جا رہے ہیں۔ جہاں وہ کشمیریوں کو اپنے خطاب سے متعلق اعتماد میں لیں گے۔ وزیراعظم نواز شریف مظفر آباد میں صدر اور وزیراعظم آزاد کشمیر سمیت دیگر کشمیری رہنماؤں کے علاوہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے وفد سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم دورے میں کشمیری قیادت سے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے جہاں بھارتی فوج کے ہاتھوں اب تک سو سے زائد کشمیری شہید ہوچکے ہیں اور گزشتہ 70 روز سے وادی میں کرفیو بھی نافذ ہے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب سے متعلق کشمیری رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے اور ان سے تجاویز کا تبادلہ بھی کریں گے۔ وزیر اعظم ہاؤس کے ترجمان کے مطابق نواز شریف ہفتہ 17 ستمبر کی صبح نیویارک کے لیے روانہ ہوں گے اور 21 ستمبر بروز بدھ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ دوسری جانب وزیراعظم کی مصروفیات کی وجہ سے آج ہونے والا نیشنل ایکشن پلان پر عمل در آمد کے حوالے سے جائزہ اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے۔اب یہ اجلاس وزیر اعظم کی امریکا سے واپسی پر ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 567654
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش