0
Sunday 18 Sep 2016 11:56

جعفرشاہ کی شمولیت سے تحریک انصاف میں جان آگئی، آمنہ انصاری

جعفرشاہ کی شمولیت سے تحریک انصاف میں جان آگئی، آمنہ انصاری
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف گلگت بلتستان کی رہنماء آمنہ انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سید جعفر شاہ کو گلگت بلتستان کو آئینی حقوق دلانے کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے، عمران خان کی یقین دہانی کے بعد سید جعفر شاہ تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سید جعفر شاہ کی سیاسی خدمات اور اہلیت کو بہت سراہا اور انہیں تحریک انصاف میں شمولیت کی باقاعدہ دعوت دیدی۔ چیئرمین عمران خان کی دعوت پر سید جعفر شاہ نے بنی گالہ میں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ سید جعفر شاہ پیپلز پارٹی کی کرپشن، اقرباء پروری سے بہت تنگ آگئے تھے اس لئے انہوں نے پیپلز پارٹی کو خیرباد کہہ دیا۔ سید جعفر شاہ کے آنے کے بعد تحریک انصاف میں نئی جان آ گئی ہے، اب یہ جماعت بہت مضبوط ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 568130
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش