0
Sunday 25 Sep 2016 20:30

پانامہ لیکس پر آج تک قوم جواب کی منتظر ہے مگر حکمران احتساب سے بھاگ رہے ہیں، چوہدری قمر عباس دھول

پانامہ لیکس پر آج تک قوم جواب کی منتظر ہے مگر حکمران احتساب سے بھاگ رہے ہیں، چوہدری قمر عباس دھول
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے آرگنائزر چوہدری قمر عباس دھول نے کہا ہے کہ کرپٹ حکمرانوں نے تمام ملکی اداروں کو اپنے کنٹرول میں رکھا ہوا ہے، ان کے سامنے تمام ادارے بے بس ہیں، پوری قوم حیران ہے کہ کرپشن کی روک تھام کون کرے گا۔ حکمرانوں کے بیانات سن کر ایسے لگتا ہے جیسے پاکستان کرپشن فری ملک بن چکا ہے مگر شماریاتی اور معاشی ادارے بتاتے ہیں کہ ملک میں روزانہ کروڑوں کی کرپشن ہوتی ہے اور یہ تمام کرپشن حکومت کی چھتری تلے ہوتی ہے۔ حکومت میں شامل افراد ایک دوسرے کی کرپشن کو تحفظ دے رہے ہیں۔ پانامہ لیکس پر قوم آج تک جواب کی منتظر ہے مگر احتساب کے نعرے لگانے والے حکمران آج تک اپنے خاندان کے احتساب سے گریزاں ہیں۔ ملتان میں تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری قمرعباس دھول نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون ملکی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے جس میں ریاستی جبر اور دہشت گردی کے زریعے سینکڑوں لوگوں کو گولیوں سے چھلنی کیا گیا۔ مگر دوسال گزرنے کے باوجود مظلوم ابھی تک انصاف سے محروم ہیں۔ میڈیا کوریج کے شوقین وزیراعلیٰ پنجاب مظلوم کی امداد کا ڈرامہ رچانے دور دراز علاقوں میں تو پہنچ جاتے ہیں مگر ان کے اپنے محلے میں جو خون کی ہولی کھیلی گئی اس سے وہ بے خبر رہے اور آج تک ملزمان کو چھپایا ہوا ہے۔ اگر حکمران سانحہ ماڈل ٹائون میں ملوث نہ ہوتے تو سانحہ میں ملوث افسران کو فوری گرفتار کرتے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس اور سانحہ ماڈل ٹائون حکمرانوں کے گلے کا طوق ثابت ہونگے۔ ڈاکٹر طاہر القادری جلد ہی تحریک قصاص کے دوسرے مرحلے کا اعلان کریں گے جس کے بعد حکمرانوں کو بچنا مشکل ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 570210
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش