0
Friday 7 Oct 2016 21:06

مجلس وحدت مسلمین کے لودھراں کی انتظامیہ سے مذاکرات کامیاب، گرفتار کیے گئے 15 مومنین کو رہا کر دیا گیا

مجلس وحدت مسلمین کے لودھراں کی انتظامیہ سے مذاکرات کامیاب، گرفتار کیے گئے 15 مومنین کو رہا کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے لودھراں کی انتظامیہ سے مذاکرات کامیاب، گزشتہ رات گرفتار کیے گئے 15 مومنین کو رہا کر دیا گیا۔ ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے ترجمان ثقلین نقوی کے مطابق گزشتہ رات بستی ڈومرا میں مجلس عزاء کے دوران پولیس نے طاقت کے زور پر 15 بے گناہ مومنین کو گرفتار کیا گیا تھا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کی محرم کمیٹی کے کنوینر محمد عباس صدیقی موقع پر پہنچ گئے، اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین ضلع لودھراں کے سیکرٹری جنرل منظور حسین مگسی کی قیادت میں مومنین کی بڑی تعداد نے پولیس کی کاروائی کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ بعدازاں مجلس وحدت مسلمین کے وفد نے کنوینر محرم کمیٹی محمد عباس صدیقی کی قیادت میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لودھراں اسد سرفراز خان سے کامیاب مذاکرات کیے، مذاکرات کے بعد گزشتہ رات گرفتار 15 مومنین کو رہا کر دیا گیا اور اس بات کا وعدہ کیا گیا ہے بستی ڈوگرہ کے جلوس کے روٹ کا معاملہ بھی آج حل کر دیا جائے گا۔ اس موقع پر منظور حسین مگسی، ملک بخت یار ایڈووکیٹ، سید محمد سمیع گردیزی اور دیگر رہنما موجود تھے۔ بعدازاں محرم کمیٹی کے کنوینر محمد عباس صدیقی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عزاداری سیدالشہداء پر کسی قسم کی کوئی پابندی قابل قبول نہیں ہے یہ ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے جسے کوئی نہیں چھین سکتا، اُنہوں نے کہا کہ اگر انتظامیہ عزاداروں کو تنگ، خوفزدہ اور ہراساں نہیں کرے گی تو مجلس وحدت مسلمین انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی، اگر انتظامیہ نے عزاداروں کے خلاف کسی قسم کی کوئی کاروائی کی ملک بھر میں مجالس اور ماتمی جلوسوں کو احتجاج میں تبدیل کر دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 573544
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش