0
Friday 14 Oct 2016 07:31

بھارتی مظالم پر مبنی پاکستانی دستاویز پر غور کا امریکی عندیہ

بھارتی مظالم پر مبنی پاکستانی دستاویز پر غور کا امریکی عندیہ
اسلام ٹائمز۔ امریکا نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر مبنی پاکستانی دستاویز پر غور کا عندیہ دے دیا ہے۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان کہتے ہیں کہ سالانہ رپورٹ کی تیاری میں دیکھا جائے گا کہ کہاں کہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ کشمیر میں ڈھائے جانیوالے بھارتی مظالم پر مبنی پاکستانی دستاویز کا امریکا نے جائزہ لینےکی یقین دہانی کرادی ہے۔محکمہ خارجہ کےترجمان مارک ٹونر نے پریس بریفنگ میں اسکا واضح اعلان بھی کیا۔ وزیراعظم پاکستان نوازشریف کی جانب سے امریکا بھیجے گئے وفد نے امریکی حکام اور اقوام متحدہ کے اہلکاروں سے ملاقاتیں کی تھیں اور کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں سو سے زائد افراد کے قتل اور ہزاروں کے زخمی ہونے سے متعلق دستاویزی رپورٹ پیش کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 575287
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش