0
Friday 21 Oct 2016 20:00

مقبوضہ کشمیر میں بندشیں اور غیراعلانیہ کرفیو، ارکان اسمبلی کی رہائش گاہوں کا گھیراؤ ناکام

مقبوضہ کشمیر میں بندشیں اور غیراعلانیہ کرفیو، ارکان اسمبلی کی رہائش گاہوں کا گھیراؤ ناکام
اسلام ٹائمز۔ آج نماز جمعہ کے پیش نظر سرینگر شہر اور بعض قصبوں میں غیر اعلانیہ کرفیو، ہڑتال اور سخت ترین بندشوں سے ارکان اسمبلی کی رہائش گاہوں کے باہر بھی مجوزہ گھیراؤ کے احتجاجی پروگرام کو ناکام بنادیا گیا جبکہ تاریخی جامع مسجد کی ناکہ بندی جاری، نماز جمعہ کی ادائیگی پر مسلسل 15ویں مرتبہ قدغن عائد رہی البتہ نماز جمعہ کے بعد وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں جلسے جلوس اور ریلیاں برآمد ہوئیں، جس دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان پرتشدد جھڑپیں بھی ہوئیں جس دوران ایک درجن افراد زخمی ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مزاحمتی لیڈران نے اپنے ہفتہ وار کلینڈر میں جمعہ کو نماز کے بعد مقامی ممبران اسمبلی کی رہائش گاہوں تک مارچ کرنے اور وہاں پر تین دنوں تک خیمہ زن رہنے کی اپیل کی تھی چنانچہ مذکورہ مارچ اور نماز جمعہ پر امکانی احتجاج سے نمٹنے کیلئے سرینگر اور مقبوضہ کشمیر کے حساس علاقوں میں سخت ترین بندشوں سے کرفیو جیسی غیر یقینی صورتحال پیدا کردی گئی تھی۔ سرینگر کے مقامی لوگوں نے بتایا کہ پولیس اور قابض فورسز نے جامع مسجد کی طرف جانے والے تمام راستوں کو سیل کردیا گیا تھا اور انہیں نماز ادا کرنے کیلئے مساجد کی طرف جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ سرینگر کے دیگر حصوں میں بھی مکمل ہڑتال رہی جس کی وجہ سے تمام اسکول، کاروباری ادارے، اسکول اور دیگر معمولات زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئے۔
خبر کا کوڈ : 577290
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش