0
Thursday 27 Oct 2016 00:00

پاکستان نے دھماکوں میں ملوث دہشتگردوں سے نمٹنے کے لیے امریکا سے مدد مانگ لی

پاکستان نے  دھماکوں میں ملوث دہشتگردوں سے نمٹنے کے لیے امریکا سے مدد مانگ لی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے دہشتگردوں سے نمٹنے کے لیے امریکا سے مدد مانگ لی۔ مشیر قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را اور افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس پاکستان میں آسان اہداف پر حملے کرانے میں ملوث ہیں۔ اسلام آباد میں مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے ملاقات کی۔ ملاقات میں کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سنٹر پر حملے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ناصرخان جنجوعہ نے امریکی سفیر کو سانحہ کوئٹہ پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بھاری خفیہ ایجنسی را اور افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس پاکستان میں آسان اہداف پر حملے کرانے میں ملوث ہیں۔ پولیس ٹریننگ کالج پر حملہ کرنے والے دہشتگرد افغانستان میں موجود اپنے لیڈرز سے مسلسل رابطے میں تھے۔ لہذا افغانستان میں موجود دہشتگردوں کا نیٹ ورک توڑنے کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں امریکہ پاکستان کی مدد کرے۔ ناصرجنجوعہ نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں پائیدار امن کا خواہاں ہے، انہوں نے امریکی سفیر کو دہشتگردی کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد سے بھی آگاہ کیا۔ امریکی سفیر نے سانحہ کوئٹہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے افغانستان میں سلامتی کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے اقدامات سے متعلق قومی سلامتی کے مشیر کو آگاہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 578683
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش