0
Friday 28 Oct 2016 11:24

دہشتگردی کے خدشات، لاہور میں سکیورٹی انتظامات سخت کر دیئے گئے

دہشتگردی کے خدشات، لاہور میں سکیورٹی انتظامات سخت کر دیئے گئے
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں مبینہ دہشتگردی کے پیش نظر پولیس نے سخت چیکنگ کا سلسلہ شروع کر دیا اور ہر آنے جانیوالے شخص کے کوائف کی چیکنگ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے جبکہ کوئیک رسپانس فورس کے اہلکاروں کو بھی تعینات کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سنٹر میں دہشتگردوں کی کارروائی کے بعد صوبائی دارالحکومت لاہور میں سیکیورٹی کو سخت کر دیا گیا ہے اور شہر کے داخلی و خارجہ راستوں پر سیکیورٹی چیک پوسٹس پر نفری میں اضافہ کیساتھ ساتھ سیکیورٹی کے نقطہ نظر کے حوالہ سے کوئیک رسپانس فورس کے 30 اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق 8 داخلی و خارجی راستوں پر کوئیک رسپانس فورس کے اہلکاروں کو تعینات کیا ہے۔ شہر کے خارجی و داخلی راستوں پر موجود اہلکاروں کا کہنا تھا کہ شہر میں داخل ہونیوالے ہر شخص کے کوائف چیک کئے جا رہے ہیں۔ مشکوک اور کوائف نہ ہونیوالے افراد کو فوری طور پر حراست میں لیکر ان کے بیک گراونڈ کی تصدیق ہونے تک اس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب شہریوں کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے ہر شخص کے کوائف چیک کرنے کی وجہ سے انہیں شہر میں داخل ہونے میں کافی انتظار کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کہ وجہ سے نہ صرف ٹریفک جام ہو گیا ہے بلکہ ان کا قیمتی وقت بھی ضائع ہو رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 579044
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش