0
Saturday 29 Oct 2016 17:13

دہشت گرد تنظیم کمرشل ہوائی جہازوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے، سندھ پولیس نے الرٹ جاری کردیا

دہشت گرد تنظیم کمرشل ہوائی جہازوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے، سندھ پولیس نے الرٹ جاری کردیا
اسلام ٹائمز۔ سندھ میں فضائی دہشت گردی کا خطرے کے باعث الرٹ جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق دہشت گرد ایئرپورٹس اور فضائی اڈاوں پر حملہ کرسکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس نے حساس اداروں کی اطلاعات پر الرٹ جاری کردیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد تنظیم کمرشل ہوائی جہازوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے، ایسے حملوں کی منصوبہ بندی کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گرد مسافر طیارے کے زریعے ایئرپورٹ، رن وے اور جہازوں تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں، ایئرپورٹس اور ایئر بیسز کی سیکیورٹی مزید بڑھائی جائے۔ الرٹ کے مطابق دہشت گرد پائلٹس، فلائٹ عملے یا گراؤنڈ اسٹاف کی صورت میں بھی کمرشل جہاز میں داخل ہوسکتے ہیں، فلائنگ کلبز پر زیر تربیت پائلٹس کی سیکیورٹی کلیئرنس یقینی بنائی جائے، پائلٹس سمیت تمام اسٹاف کا انتخاب اور کلیئرنس سیکیورٹی سسٹم کو دیکھتے ہوئے کیا جائے۔ خفیہ اطلاعات کی روشنی میں تمام تر حفاظتی اقدامات کئے جائیں۔ مراسلے میں مزید خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ را کے دہشتگردوں کی جانب سے ائیر پورٹس کو ٹارگٹ کیا جاسکتا ہے، لہٰذا ائیرپورٹس کڑی نگرانی اور سخت سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ سیاست دانوں کی سیکیورٹی پر بھی توجہ دی جائے۔
خبر کا کوڈ : 579339
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش