0
Wednesday 9 Mar 2011 15:10

لیفٹیننٹ جنرل احمد شجاع پاشا کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ، دو ہزار تیرہ تک ڈی جی آئی ایس آئی رہیں گے

لیفٹیننٹ جنرل احمد شجاع پاشا کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ، دو ہزار تیرہ تک ڈی جی آئی ایس آئی رہیں گے
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل احمد شجاع پاشا کی مدت ملازمت میں مزید دو سال توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں سمری حتمی منظوری کے لئے وزیراعظم کو بھیجی گئی ہے۔ جس میں آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے ان کی مدت ملازمت میں دو سال کی توسیع دینے کی سفارش کی ہے۔ اس سے پہلے احمد شجاع پاشا کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کی گئی تھی جو رواں ماہ ختم ہو رہی تھی۔ دوسال کی مزید توسیع کے بعد احمد شجاع پاشا دو ہزار تیرہ تک ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔

خبر کا کوڈ : 58470
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب