0
Saturday 19 Nov 2016 20:47

پاک افغان سرحد پر تاریخ میں پہلی بار پرچم اتارنے کی تقریب کا انعقاد

پاک افغان سرحد پر تاریخ میں پہلی بار پرچم اتارنے کی تقریب کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ پاک افغان سرحد پر واقع باب دوستی پر تاریخ میں پہلی بار پرچم اتارنے کی تقریب منعقد کی گئی، جس میں قبائلی عمائدین اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ چمن کے مقام پر پاک افغان بارڈر پر واقع باب دوستی پر ایف سی سکاؤٹس نے پہلی بار پرچم اتارنے کی تقریب منعقد کی۔ سدرن کمان کے کمانڈر بریگیڈئر ندیم سہیل، ایف سی چمن سکاؤٹس کے کرنل عثمان، ڈپٹی کمشنر قیصر خان اور قبائلی عمائدین سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور قومی ترانہ سے کیا گیا جس کے بعد باب دوستی گیٹ سے قومی پرچم کو اتارا گیا۔ تقریب کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 585091
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش