0
Wednesday 23 Nov 2016 06:48

حکومت کی اعلیٰ اقتصادی پالیسیوں کے باعث بیرونی سرمایہ کار پاکستان کا رخ کر رہے ہیں، ڈاکٹر نادیہ عزیز

حکومت کی اعلیٰ اقتصادی پالیسیوں کے باعث بیرونی سرمایہ کار پاکستان کا رخ کر رہے ہیں، ڈاکٹر نادیہ عزیز
اسلام ٹائمز۔ رکن پنجاب اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ نون سرگودہا کی رہنما ڈاکٹر نادیہ عزیز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے پاکستان کو محفوظ اور ملکی معیشت کو مضبوط کر دیا ہے۔ سرگودہا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکمران جماعت کی رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم با شعور ہے، انہیں کوئی بھی شخص اپنی منفی سیاسی سرگرمیوں سے گمراہ نہیں کر سکتا، 2013 کے بعد پاکستان میاں نواز شریف کی قیادت میں بدل چکا ہے، نون لیگ کی اعلیٰ اقتصادی پالیسیوں کے باعث بیرونی سرمایہ کار پاکستان کا رخ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے پاس وزیراعظم محمد نواز شریف کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے، وہ صرف بے بنیاد اور جھوٹے الزامات لگا رہے ہیں، جن کی کوئی حقیقت نہیں، عمران خان اپنے خلاف دائر کیسز کا بھی جواب دیں، کہیں ایسا نہ ہو کہ ان کی اپنی وکٹ ہی گر جائے۔ انکا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پہلے بھی کنٹینر پر انتخابی دھاندلی کا رونا روتی رہی، لیکن جب ٹربیونل میں پیش ہوئی تو انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس تو کوئی ثبوت موجود ہی نہیں اور اب پھر یہ دوسرا موقع ہے کہ جب وہ سپریم کورٹ میں پیش ہوئے تو ان کے وکیل حامد خان نے کہا کہ انکے پاس تو کوئی ثبوت موجود ہی نہیں، جب پی ٹی آئی کے پاس کوئی ثبوت موجود ہی نہیں تو پھر وہ شور کس بات کا کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 585897
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش