0
Monday 14 Mar 2011 17:15

سوات داخل ہونیوالے 4 شدت پسند فورسز سے جھڑپ میں ہلاک

سوات داخل ہونیوالے 4 شدت پسند فورسز سے جھڑپ میں ہلاک
مینگورہ:اسلام ٹائمز۔ سوات میں سیکیورٹی فورسز کی کاروائی، دیر سے سوات میں داخل ہونے والے 4 عسکریت پسند مارے گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گذشتہ رات تحصیل کبل میں سوات اور دیر کی سرحدی علاقہ میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ اس دوران دیر کے راستے سے سوات میں داخل ہونے والے چار عسکریت پسند پہاڑی میں دیکھے گئے، جنہیں سیکیورٹی فورسز نے رکنے اور شناخت کرانے کا حکم دیا، لیکن عسکریت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کر دی، جس پر سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے جوابی کاروائی کی، جسکے نتیجے میں چاروں عسکریت پسند ہلاک ہوگئے اور ان سے بھاری اسلحہ اور بارود برآمد کیا گیا۔ ہلاک ہونے والوں میں کریم اللہ سکنہ اوڈیگرام اور امان روم سکنہ کوگ درہ کی شناخت ہو گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 59483
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش