0
Tuesday 3 Jan 2017 23:30

نیب اور وزارت داخلہ نے سندھ حکومت کے تمام الزامات کو مسترد کردیا

نیب اور وزارت داخلہ نے سندھ حکومت کے تمام الزامات کو مسترد کردیا
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزارت داخلہ نے سندھ حکومت کی طرف سے لگائے گئے تمام الزامات کو مسترد کردیا ہے۔ قبل ازیں سندھ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعلٰی سندھ نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے وفاقی حکومت کے رویے پہ شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا، وزیراعلٰی سندھ نے وفاقی وزیر داخلہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ کالعدم تنظیموں کے لوگ کھلے عام اپنے اجلاس اور جلسے منعقد کررہے ہیں۔ وفاقی وزارت داخلہ نے سندھ حکومت کی طرف سے لگائے گئے ان الزامات کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان وفاقی وزارت داخلہ نے نیپ بارے سندھ حکومت کی طرف سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاش سندھ حکومت 13-2008 تک کالعدم تنظیموں کے ریکارڈ کا جائزہ لیتی۔ پہلی بار موجودہ حکومت نے نیکٹا کو عملی طور پر متحرک کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں۔ سابقہ دور حکومت میں نیکٹا کرائے کے گھر میں تھا، جس میں کوئی افرادی قوت نہیں تھی۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق نیب کے بڑے نکات صوبائی حکومتوں کے انتظامی دائرہ کار میں آتے ہیں۔ سابق دور میں نیکٹا کے پاس کوئی فنڈز بھی نہیں تھے۔ نیشنل ایکشن پلان کے زیادہ اور بڑے نکات صوبائی حکومتوں کے دائرہ کار میں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 596889
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش