0
Friday 13 Jan 2017 22:26

کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش، بیشتر علاقے بجلی سے محروم

کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش، بیشتر علاقے بجلی سے محروم
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں موسم سرما کی پہلی بارش سے جہاں موسم خوشگوار ہوگیا ہے، سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، 220 فیڈرز ٹرپ کرگئے، جس کی وجہ سے شہر کا بیشتر علاقہ بجلی سے محروم ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش نے موسم مزید سرد اور خوشگوار بنا دیا ہے، جن علاقوں میں بارش ہوئی، ان میں آئی آئی چندریگر روڈ، برنس روڈ، اولڈ سٹی ایریا، گارڈن، سولجر بازار، کلفٹن، ڈیفنس، محمود آباد، منظور کالونی، شیر شاہ، بلدیہ ٹاؤن، ملیر اور شارع فیصل سے ملحقہ علاقے شامل ہیں۔ دوسری جانب سڑکوں پر پھسلن کی وجہ سے درجنوں موٹر سائیکل سوار گر کر زخمی ہوگئے ہیں، جبکہ کشمیر روڈ پر موٹر سائیکل پھسلنے سے ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا ہے۔

دوسری جانب بارش کی چند بوندوں کے ساتھ ہی 220 فیڈرز ٹرپ کرگئے ہیں، جس کی وجہ سے شہر کا بیشتر علاقہ بجلی سے محروم ہوگیا ہے۔ کے الیکٹرک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ادارے کا عملہ بجلی کی بلاتعطل فراہمی میں مصروف عمل ہے، تاہم فنی خرابیوں کو جلد ہی دور کرلیا جائے گا۔ ملک بھر میں ہونے والی بارشوں اور برفباری سے شدید سردی نے مختلف علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آج سے ایران سے داخل ہونے والی ہواؤں اور بارشوں کے باعث موسم مزید سرد ہو جائے گا۔ بارشوں کا سلسلہ اتوار کے روز تک جاری رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 599778
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش