0
Thursday 24 Mar 2011 12:48

ہنگو، دوآبہ پولیس اسٹیشن پر خودکش حملہ، اہلکارسمیت 5 افراد جاں بحق

ہنگو، دوآبہ پولیس اسٹیشن پر خودکش حملہ، اہلکارسمیت 5 افراد جاں بحق
ہنگو:اسلام ٹائمز۔ہنگو میں دوآبہ پولیس اسٹیشن پر خودکش حملہ ہوا ہے۔ جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق ہنگو کے مین بازار میں خودکش حملہ آور نے دھماکہ خیز مواد سے بھری کار دوآبہ پولیس اسٹیشن سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں زور دار دھماکا ہوا، پولیس کے مطابق دھماکے کے باعث پولیس اہلکار سمیت پانچ افراد جاں بحق اور پچیس زخمی ہو گئے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ جبکہ متاثرہ مقام پر امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 61186
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش