0
Tuesday 28 Feb 2017 19:18

وزیراعظم محمد نواز شریف جلد نئے سیاسی سیٹ اپ کا اعلان کریںگے، ترجمان جی بی حکومت

وزیراعظم محمد نواز شریف جلد نئے سیاسی سیٹ اپ کا اعلان کریںگے، ترجمان جی بی حکومت
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق نے اپنے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ آئینی اصلاحاتی کمیٹی نے جی بی کو نئے سیٹ اپ دینے کے حوالے سے سفارشات کو مکمل کیا ہے، اب اعلان ہونا باقی ہے۔ وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف بہت جلد سازگار حالات میں نئے سیاسی سیٹ اپ کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔ موجودہ حکومت اور وزیراعلٰی جی بی حافظ حفیظ الرحمٰن کی مربوط کوششوں سے گلگت بلتستان کو اختیارات ملیں گے۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ اس خطے کو مالیاتی، سیاسی، معاشی اور انتظامی اختیارات مل جائیں گے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ جی بی کے تمام مسائل کو پہلی مرتبہ وفاقی اور صوبائی سطح پر اٹھایا گیا ہے۔ ماضی کے ادوار میں مختلف حکومتوں نے خطے کو محرومیوں اور مایوسیوں کے سواء کچھ نہیں دیا۔ ماضی میں اداروں کو تباہ کیا گیا اور میرٹ کا قتل عام ہوا، جس سے یہاں کے پڑھے لکھے نوجوانوں کے ذہنوں میں محرومیوں نے جنم لیا۔ 2015ء میں گلگت بلتستان کے باشعور عوام نے پیپلز پارٹی کی حکومت کے کرتوتوں کا انتقام لیتے ہوئے انہیں مسترد کیا اور دو تہائی مینڈیٹ سے مسلم لیگ نون کو کامیاب کیا۔ موجودہ حکومت نے عوامی مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے عوامی مسائل کا ادراک اور حقوق کے حوالے سے ٹھوس اقدامات اٹھایا۔
خبر کا کوڈ : 613780
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش