0
Thursday 6 Apr 2017 15:26

پیپلز پارٹی نے وزیراعظم کو جمہوری وزیراعظم ڈکلیئر کرکے پارلیمینٹ کا ساتھ دیا تھا، خورشید شاہ

پیپلز پارٹی نے وزیراعظم کو جمہوری وزیراعظم ڈکلیئر کرکے پارلیمینٹ کا ساتھ دیا تھا، خورشید شاہ
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کا وائٹ پیپر جاری کرنا سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہے، جبکہ میں سیاستدان ہوں، منہ نہ کھلوائیں، یہ لوگ تو بھتے کیلئے فیکٹری کو آگ لگا دیتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کا وائٹ پیپر جاری کرنا سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہے، ایم کیو ایم کے کچھ لوگ منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں اور کچھ بھاگ گئے، جبکہ کچھ ارب پتی بن گئے۔ انہوں نے کہا کہ سیاستدان ہوں منہ نہ کھلوائیں، یہ لوگ تو بھتے کیلئے فیکٹری کو آگ لگا دیتے ہیں، ایم کیو ایم کے لوگ اربوں پتی کیسے بنے، یہ اب ہم بتائیں گے، جبکہ آئی جی سندھ افسر ہے، لیکن ہٹانا سندھ حکومت کا کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کو پنجاب نظر نہیں آتا، صرف ہمارا کچرا نظر آتا ہے، اس بار الیکشن میں پیپلز پارٹی پنجاب میں نواز لیگ کو ٹف ٹائم دے گی، پیپلز پارٹی نے ہی 2014ء میں کنٹینر والوں کو مسترد کیا اور وزیراعظم کو جمہوری وزیراعظم ڈکلیئر کرکے پارلیمینٹ کا ساتھ دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 625294
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش