0
Friday 7 Apr 2017 15:13

چکوال، ضمنی انتخاب میں پی پی نے تحریک انصاف سے راستے جدا کر کے الیکشن کا بائیکاٹ کر دیا

چکوال، ضمنی انتخاب میں پی پی نے تحریک انصاف سے راستے جدا کر کے الیکشن کا بائیکاٹ کر دیا
اسلام ٹائمز۔ قومی سیاست میں گرما گرمی کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے درمیان اختلافات میں شدت آگئی ہے، کپتان کی زرداری پر تنقید کیوجہ سے پیپلزپارٹی برا مان گئی اور پیپلز پارٹی نے چکوال کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف سے راستے جدا کر تے ہوئے تحریک انصاف کی حمایت ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری منظور نے لاہور میں اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی طرف سے مسلسل پارٹی قیادت پر حملوں کے بعد پارٹی رہنماؤں کی مشاورت سے حمایت واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ چوہدری منظور نے کہا کہ کوئی بھی آب زم زم سے نہایا ہوا نہیں ہے، الزام تراشی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہو ں نے کہا کہ ہمارے امیدوار نے کاغذات واپس لے لئے تھے، اس لئے پیپلز پارٹی اب اس ضمنی الیکشن کا مکمل بائیکاٹ کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 625547
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش