0
Monday 4 Apr 2011 12:22

قرآن پاک کی بےحرمتی،جنرل پیٹریاس، مارک سیڈول کی مذمت، امریکی کانگریس بےحرمتی کی مذمت کرے، حامد کرزئی کا مطالبہ

قرآن پاک کی بےحرمتی،جنرل پیٹریاس، مارک سیڈول کی مذمت، امریکی کانگریس بےحرمتی کی  مذمت کرے، حامد کرزئی کا مطالبہ
کابل:اسلام ٹائمز۔افغانستان میں امریکی کمانڈر جنرل ڈیوڈ پیٹریاس اور نیٹو کے سینئر سولین نمائندے مارک سیڈول نے امریکی پادری ٹیری جونز کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے اسے قابل نفرت عمل قرار دیا ہے۔ افغان صدر حامد کرزئی نے مطالبہ کیا کہ امریکی کانگریس قرآن کی بے حرمتی کے واقعے کی مذمت کرے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے افغانستان میں امریکا اور نیٹو کے کمانڈر جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے افغان عوام پر زور دیا کہ انہیں سمجھنا چاہیے کہ محض چند افراد کا ہی اسلام یا قرآن پاک کے بارے میں تاثر درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ قرآن پاک کی بے حرمتی کو قابل نفرت عمل سمجھتے ہیں۔ (mark sedwill) نے کہا کہ پادری ٹیری جونز کا عمل نیٹو کے اتحاد میں شامل ملکوں اور ان کے عوام کے خیالات کی ترجمانی نہیں کرتا۔ نیٹو اس عمل کی شدید مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے افغانستان میں احتجاج کے دوران ہلاک ہونے والے افراد کے لیے اظہار تعزیت بھی کیا۔ ادھر افغان صدر حامد کرزئی نے مطالبہ کیا کہ امریکی کانگریس قرآن کی بے حرمتی کے واقعے کی مذمت کرے۔ امریکی سفیر(karl Eikenberry) اور نیٹو کے کمانڈر جنرل ڈیوڈ پیٹریاس سے ملاقات کے دوران حامد کرزئی نے کہا کہ امریکا اور اقوام متحدہ ایسا شرمناک جرم کرنے والے کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔
ادھر امریکی سینٹ میں اقلیتی لیڈر ہیری ریڈ نے امریکی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی شہری ٹیری جون کی جانب سے قرآن پاک کو شہید کرنے کی حرکت کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا مذہبی انتہاپسندی جس بھی شکل میں ہو غلط ہے۔ ڈیموکریٹ سینیٹر رچرڈ ڈربین نے امریکیوں پر زور دیا کہ وہ اظہار رائے ذمہ داری کے ساتھ کرے۔ امریکی سینیٹرز نے افغانستان میں پرتشدد مظاہروں کی بھی مذمت کی۔ اس سے قبل امریکی صدر بھی امریکی شہری کے گستاخانہ اقدام کی مذمت کر چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 63040
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش