0
Wednesday 3 May 2017 16:00
پاکستان اور ایران کو ملکر امہ کے مسائل کے حل اور بین الاقوامی ایشوز پر اتفاق رائے سے آگے بڑھنا ہے، جواد ظریف

پاک ایران بارڈر پر ہونیوالے واقعے پر افسوس کا اظہار، پاکستان اور ایران میں برادرانہ تعلقات ہیں، نواز شریف

ایران ہمارا ہمسایہ اور دوست ہی نہیں ایک برادر اسلامی ملک ہے، دونوں ممالک کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، چوہدری نثار
پاک ایران بارڈر پر ہونیوالے واقعے پر افسوس کا اظہار، پاکستان اور ایران میں برادرانہ تعلقات ہیں، نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی ثقافتی، برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان اعلٰی سطح پر رابطوں سے دوطرفہ تعلقات مضبوط ہوں گے۔ وزیراعظم نواز شریف سے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں پاک ایران تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ معاشی شعبوں میں مشترکہ مفادات کے تحت تعاون کا فروغ چاہتے ہیں، انہوں نے ایرانی صوبے سیستان و بلوچستان میں ہونے والے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ دوطرفہ تجارتی ہدف 5 ارب ڈالر کے حصول کی کوششیں تیز کرنا ہوں گی، دو طرفہ تجارت کے فروغ کے لئے آگے بڑھنا ہوگا، دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، توانائی اور دیگر شعبوں میں تعاون کا فروغ چاہتے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا کہنا تھا کہ سرحدی سکیورٹی سے متعلق اقدامات پر پاکستان کی کوششوں کے شکرگزار ہیں، تجارتی اور معاشی شعبوں میں گہرے اور مضبوط تعلقات چاہتے ہیں۔

اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے بھی ملاقات کی۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ایران کے ساتھ جغرافیائی، مذہبی اور تاریخی تعلقات ہیں، اچھے تعلقات کی راہ میں کسی چیز کو حائل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ چوہدری نثار اور جواد ظریف کی ملاقات میں پاک ایران دو طرفہ تعلقات اور تعاون کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنمائوں نے اپنی ملکوں کی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہ کرنے دینے کی یقین دہانی کرائی۔ وزیر داخلہ کا اس موقع پر کہنا تھا ایران ہمارا ہمسایہ اور دوست ہی نہیں ایک برادر اسلامی ملک ہے اور دونوں ممالک کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور مسلم ممالک کے اتحاد پر یقین رکھتا ہے، پاکستان اور ایران کو مل کر امہ کے مسائل کے حل اور بین الاقوامی ایشوز پر اتفاق رائے سے آگے بڑھنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 633196
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش